دراصل جموں علاقے کے چاند کور گرودوارا مارکیٹ میں انتظامیہ نے ایک بیت الخلاء بنوایا تھا۔ لیکن گذشتہ ڈھائی برسوں سے یہ بیت الخلاء بند پڑا ہے۔ اس پر تالے لگا دیے گئے ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق اس بازار میں رہ رہے دکانداروں کو بیت الخلاء نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا تھا۔ اس مشکل سے نمٹنے کے لیے انتظامہ نے بیت الخلاء بنوایا۔ لیکن نگر نگم اور ٹھیکیدار کے درمیان تنازع کے باعث اس بیت الخلاء پر تالا لگا دیا گیا۔
بیت الخلاء پر تالا لگانے سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی بار انہیں بیت الخلاء کے لیے باہر جانا پڑتا ہے۔ اگر ایسے میں کوئی خاتون وہاں سے گزرتی ہے انہیں شرمندگی ہوتی ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے جب اس معاملے پر وارڈ کے کاؤنسلر سے بات کرنے کے کوشش کی تو انہوں نے منع کر دیا۔