اس علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ حکام کو خدشہ ہے کہ علاقے میں عسکریت پسند موجود ہوسکتے ہیں۔
گذشتہ روز ہی جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ سوپور کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے کہا تھا کہ 'سکیورٹی فورسز عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لیے پوری طرح مستعد ہیں'۔
انہوں نے سیکورٹی فورسز کو ہدایات دی تھیں کہ وہ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں سرعت لائیں۔
گزشتہ روز ہی پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ سوپور میں ایک نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے جو چند روز قبل عسکریت پسندوں کی صف میں شامل ہوا تھا۔