ETV Bharat / city

محرم الحرام کے حوالے سے تحصیل انتظامیہ کی جانب سے اہم میٹنگ - محرم الحرام میں جلوس نہ نکالنے کی اپیل

ضلع پونچھ کی تحصیل کمپلکس منڈی میں تحصیلدار منڈی نے محرم الحرام کے حوالے سے منڈی پلیرہ اور ساتھرہ کی انجمنوں کے اعلی عہدداران کے ساتھ اہم امور پر میٹنگ۔

محرم الحرام کے حوالے سے تحصیل انتظامیہ کی جانب سے اہم میٹنگ

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 4:39 PM IST

تحصیلدار منڈی نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی ہدایت کے مطابق جلوس کو نہ نکالنے کی اپیل کی، کورونا وائرس کے سبب پچیس افراد کو ہی ایک اجتماع میں شامل ہونے کی اجازت ہوگی اور ان تمام افراد کو کورونا گائیڈ لائنس پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ اس سے زیادہ کی ایک وقت میں اجازت نہ ہوگی۔

محرم الحرام کے حوالے سے تحصیل انتظامیہ کی جانب سے اہم میٹنگ

تحصیل منڈی نے تمام محکمہ جات کو سختی سے محرم الحرام کے دوران اپنے اپنے امور کو صحیح ڈھنگ سے پورہ کرنے اور انہیں بروقت انجام دینے پر زوردیا۔

انہوں نے منڈی ساتھرہ اور پلیرہ جیسے شعیہ آبادی والے علاقوں میں محرم الحرام کے دوران تمام سہولیات کو بہم پہچانے پر زور دیا اور تمام انجمنوں سے بھی اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کی جانب سے تمام تر ہدایات پر عمل پیرا رہیں۔ تاکہ عوام کو کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ ہے۔ انہوں نے مزید اس بابت بھی نشاندہی کی کہ پولیس انتظامیہ ان ایام میں امن و عمل میں رخنہ ڈالنے والے افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

مزید پڑھیں: ماہ محرم الحرام کی اہمیت و فضیلت

اس میٹنگ میں ایس ایچ او منڈی، بلاک ڈیولمنٹ آفیسر منڈی، جونیر انجینیر جل شکتی، اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینیر محکمہ بجلی، تحصیل سپلائی آفیسر منڈی، فائر سروس و دیگر ملازمین نے بھی شرکت کی۔ تنظیم المومنین منڈی کے صدر نجم الحسن جعفری، انجمن گلشن حسینی کے صدر اصغر علی میر پلیرہ اور ساتھرہ انجمن اٰل محمد کے صدر سید شوکت حسین کاظمی کے علاوہ شمیم الحسن انصاری، سرپنچ مبشر حسین بانڈے، سبطین انصاری، تصدق حسین، لیاقت علی جعفری کے علاوہ سول سوسائٹی منڈی کے ممبران وسرپنچ بائیلہ خواجہ عبدالرزاق بھی شامل رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.