ETV Bharat / city

BSF Repels Pakistani Drone in Jammu’s Arnia Sector: جموں کے ارنیہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون سرگرمی - جموں و کشمیر خبر

جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں 24 فروری کو ڈرون سرگرمی کے بعد پولیس نے ایک تلاشی آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔ BSF Fires on Suspicious Drone Activity Near Arnia Border

ڈرون
ڈرون
author img

By

Published : May 8, 2022, 2:31 PM IST

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اہلکاروں نے ارنیہ علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر ایک مشتبہ ڈرون کی سرگرمی دیکھتے ہی اس کی طرف گولیاں چلائیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ارنیہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک مشتبہ ڈورن کے گھومنے کی آواز سنی۔BSF Fires on Suspicious Drone Activity Near Arnia Border

انہوں نے کہا کہ آواز سنتے ہی مستعد اہلکاروں نے اس کی طرف گولیاں چلائیں/ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے کے فوراً بعد پولیس کی مدد سے اس علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں 24 فروری کو ڈرون سرگرمی کے بعد پولیس نے ایک تلاشی آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔

دریں اثنا بی ایس ایف ذرائع نے بتایا کہ ارنیہ سیکٹر میں پاکستانی ڈرون کی نقل وحرکت کے بعد ایل او سی پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی کنٹرول لائن پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کیے گئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.