ریاسی: سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی سہ پہر کو ریاسی کے شیو کھوری مندر کے نزدیک پہاڑی سے بھاری برکم پتھر نیچے گر آئے جس کی وجہ سے تین یاتری شدید طورپر زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں کو علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے دو یاتریوں کو مردہ قرار دے دیا۔
مرنے والوں کی شناخت 45 سرونت سہانی ساکن اُتر پردیش اور 18 سالہ نرمل سنگھ ساکن راجوری کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی یاتری کی پہچان صاحب سہانی کے طور پر کی گئی۔ واضح رہے کہ ریاسی ضلع میں شیو کھوری مندر پر ہر سال لاکھوں کی تعداد میں زائرین حاضری دینے آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Kotha Houses Collapse in Reasi: ریاسی میں کچا مکان گرنے سے دو افراد ہلاک، چار دیگر زخمی