انہوں نے بتایا کہ' ہسپتال کی بدانتظامی کے باعث آج ضلع ہسپتال کے 2 ڈاکٹرز اور 17 پیرا میڈیکل اسٹاف کورونا سے متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ' اگر ضلع ہسپتال پہنچنے والی خاتون کا ڈیلیوری سے قبل کورونا ٹیسٹ کرایا جاتا تو آج ایسی نوبت نہ آتی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال لا پرواہی کی وجہ ضلع میں کورونا مرض کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے انتظامیہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ' لوگ قرطین میں ہیں انہیں مناسب کھانا نہیں دیا جارہا ہے۔ جس ہوٹل میں انہیں قرنطین کیا گیا ہے وہاں صاف صفائی کا بھی کوئی خیال نہیں رکھا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔'
انہوں نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ' ہوٹل میں قرنطین ہونے والے افراد اپنا خرچ خود اٹھارہے تو پھر انہیں کیوں سہولت دسیتاب نہیں۔ انہوں نے ضلع بھر میں قرطین سنٹرز میں بنیادی سہولت کا مطالبہ کیا۔