کشتواڑ: جموں و کشمیر کے کشتواڑ میونسپل کمیٹی Municipal Committee Kishtwar کے سابق نائب صدرFormer Vice President Municipal Committe Kishtwar اور وارڈ نمبر دو کے کونسلر سنجیت قوتوال Sanjeet Kotwal نے اپنے دور میں ترقیاتی کاموں کو لیکر جانکاری دی کہا کہ میں نے کشتواڑ قصبہ میں مذبح خانہ بنانے، قصبہ میں گندگی ہٹانے کے لیے 1.50 کروڑ روپے اور ڈویلپمنٹ کے لیے دو کروڑ کی منظوری دلائی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آر اینڈ بی کو 9 کروڑ کا پروجیکٹ دیا تھا، لیکن اس میں انہوں نے صرف 7 کروڑ کی ٹینڈر نکالی اور ابھی تک دو کروڑ کی ٹینڈر نہیں نکال رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Garbage in Bus Stand Kishtwar: منی بس اسٹینڈ کشتواڑ کوڑے دان میں تبدیل
ان کا کہنا ہے کہ میں عوام کا کام زیادہ سے زیادہ کرنا چہتا تھا مگر کورونا وائرس کی وجہ سے میں اتنے کام نہیں کر پایا جتنا میرا ہدف تھا مگر پھر بھی میں نے باقی کے کونسلرز سے زیادہ لوگوں کی خدمت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ میں کشتواڑ کی بہتری کے لیے کام اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے دن رات کوشش کر رہا ہو ۔