جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام آنے کے بعد گرچہ پولیس مرکز وزات داخلہ کے ماتحت آ گئی ہو لیکن جموں و کمشیر میں سابق پولیس ملازمین کو ملنے والی سہولیات کے لیے احتجاج کرنے پڑ رہا ہے۔
دراصل جموں و کشمیر پولیس ریٹائرڈ فارم کے اراکین نے یو ٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین کا الزام ہے کہ جو پولیس اسپتال جموں میں تعمیر کرایا گیا ہے وہاں ڈاکٹرز موجود نہیں ہیں اور جب بھی وہاں کے سپریٹنڈنٹ سے اس سے متعلق سوال کیا جاتا ہے تو وہ خاموش ہو جاتے ہیں، جب کہ سابق ملازمین کو اسپتال میں میلوں چلنا پڑتا ہے تاہم اس جانب بالکل توجہ نہیں دی جاتی۔