بڈھا امرناتھ مندر منڈی میں بھی رسمی طور پر رکشہ بندھن کا تہوار منانے کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں یکم اگست کو پونچھ اکھاڑہ مندر سے منڈی چٹانی بڈھا امرناتھ پولیس کی سخت نگرانی میں مقدس چھڑی کو چھڑی یاترا کے دوران پہنچایا گیا تھا۔
آج رکشہ بندھن کے دن جہاں ہزاروں یاتری اس کی پوجا کیا کرتے تھے۔ لیکن اس بار کورونا وائرس کے پیش نظر بہت کم تعداد میں مقامی مندر کمیٹی اور چند لوگوں نے ہی یہاں پوجا کی۔
اس موقع پر کئی عقیدت مند بغیر ماسک کے بھی دیکھنے کو ملے جو کہ انتظامیہ کے احکامات کے خلاف ورزی کرتے نظر آئے۔
اس دوران پونچھ کے مشہور سوامی ویشوا نند مہاراج نے اپنے پیغام میں تمام اہل وطن کو رکشہ بندھن کی مبارک باد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی کہ آئندہ سال یہ تہوار پھر انہیں جوش و جذبہ سے منایا جائے گا، جس طرح ہر سال منایا جاتا تھا۔
سوامی نے اپنے پیغام میں تمام ملک کی عوام کو آپسی محبت واخوت سے رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ یہی اصل عبادت ہے۔ اس کے علاوہ بھی دیگر کمیٹی کارکنان نے لوگوں کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ سال پھر یہ تہوار گزشتہ برسوں کی طرح منایا جائے اور لوگوں سے اپیل کی کہ کروناوائرس جیسی وباء سے بچنے کے لئے انتظامیہ کے احکامات پر عمل پیرا ہوں۔