کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اپنے دو روزہ دورے پر جموں پہنچے، جموں پہنچنے کے بعد راہل گاندھی نے پیدل چل کر کٹرا میں واقع ماتا وشنو دیوی مندر کی زیارت کی۔ وہاں سے راہل بیس کیمپ کٹرا پہنچے، جہاں پارٹی کارکناں نے راہل گاندھی کا شاندار استقبال کیا، اس دوران پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ راہل گاندھی کل جموں میں اپنے کانگریس رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں: راہل گاندھی 9 اور 10 ستمبر کو جموں کا کریں گے دورہ: پارٹی ترجمان
آپ کو بتادیں کہ راہل گاندھی نے اس سے قبل 9 اگست کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا دورہ کیا تھا، اپنے پہلے دورے کے دوران راہل گاندھی نے سری نگر میں نئے پارٹی دفتر کا افتتاح بھی کیا تھا اور وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کھیر بھوانی مندر اور معروف درگاہ حضرت بل سرینگر پر حاضری بھی دی تھی۔