وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں کشمیری پنڈت ملازم کی ہلاکت کے خلاف جموں کے مائیگرنٹ کیمپوں میں مقیم سینکڑوں کشمیری پنڈتوں نے مظاہرہ کیا۔ کئی علاقوں میں احتجاج کیا گیا۔Protest Against killing of Kashmiri Pandit in Jammu آج صبح جب راہل بٹ کی آخری رسومات جموں میں اداکی جارہی تھی اس کے بعد مہاجر کشمیری پنڈتوں نے سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کیا۔
کشمیری پنڈت سرکاری ملازمین نے آج راج بھون کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ راہل بھٹ کی ہلاکت کے خلاف جموں کے ساتھ ساتھ بارہمولہ، قاضی گنڈ،بڈگام،مٹن اور سرینگر میں احتجاج کیا گیا۔ اس کے علاوہ ویسو قاضی گنڈ میں اس ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا گیا، اور قومی شاہراہ پر دھرنا دیا گیا،جس کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل حمل متاثررہی۔ جموں میں بھی آج سینکڑوں کشمیری مائیگرنٹ پنڈتوں نے دھرنا دیا ،اس دوران مظاہرین نے کشمیری پنڈت ملازم کی ہلاکت میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا
مزید پڑھیں:Kashmiri Pandits Protest Against Killing: 'بی جے پی حکومت پنڈتوں کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام'
جموں کے کئی علاقوں میں آج صبح سے ہی کشمیری پنڈت جمع ہوئے اور انہوں نے نعرے بازی کی۔ انہوں نے کافی دیر تک ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا اور کشمیری پنڈتوں کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف بھی نعرے لگائے۔