ETV Bharat / city

Janjatiya Gaurav Divas: منوج سنہا کا قبائلی ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ پر زور

جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گونر منوج سنہا (LG Manoj Sinha) نے کہا کہ قبائلی ثقافتی ورثے کا تحفظ اور فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ٹرانزٹ رہائش (Transit camps)، قبائلی صحت اسکیم (Tribal Health Scheme) اور اسمارٹ اسکول (Smart Schools) سے قبائلوں کا معیارِ زندگی کو بہتر ہوگا۔

'قبائلی ثقافتی ورثے کا تحفظ اور فروغ وقت کی اہم ضرورت

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 11:01 PM IST

جموں وکشمیر کے لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا(Manoj Sinha) نے آج جموں یونیورسٹی(Jammu University) کے جنرل زوراور سنگھ آڈیٹوریم میں ' جنجاتیہ گورو دِوس'(Janjatiya Gaurav Divas) کی اختتامی تقریب کا افتتاح کیا۔برسا منڈا کے یومِ پیدائش کی تقریبات کے اختتام کے موقع پر ایک دو روزہ ادبی اور ثقافتی قبائلی میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس میلے میں جموں و کشمیر کی قبائلی برادریوں کے بھر پور ورثے، ثقافت، فن، دستکاری، کھانوں اور جڑی بوٹیوں کی ادویات کی نمائش کی جائے گی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کی قبائلی آبادی کی مجموعی ترقی(Development of Tribal People) کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ' یو ٹی انتظامیہ نے قبائلیوں کی روزی روٹی سپورٹ اور بااختیار بنانے کو یقینی بنانے کے لے کئی اقدامات کئے ہیں۔ نئی ٹرانزٹ رہائش، قبائلی صحت اسکیم اور اسمارٹ اسکول یقینی طور پر معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے'۔

لفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت قبائلی طبقے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جن قبائلی بنیادوں پر اصلاحات اور پالیسیاں نافذ کر رہی ہے وہ اپنی منفرد ثقافت، زبانوں اور روایات کو زندہ رکھتے ہوئے اس کمیونٹی کے خوابوں کو پورا کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ'ثقافت نہ صرف فرد کی زندگی کو تقویت بخشی ہے بلکہ معاشرے کو بھی مضبوط کرتی ہے۔

اس موقع پر لفٹیننٹ گورنر نے اعلان کیا کہ طبی ہنگامی حالات کے دوران قبائلی آبادی کے لیے ریاستی ہیلی کاپٹر تعینات(Medical Emergency For Helicopter) کیا جائے گا،جس سے ضرورتمند مریضوں کی بروقت تشخیص اور علاج میں مدد ملے گی۔

قبائلی برادری کی فلاح و بہبود اور مفاد کے لیے حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی اصلاحات پر روشنی ڈالتے ہوئے لفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مطلوبہ بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور قبائلی اکثریتی علاقوں میں عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی ثقافت اور تہذیب پر کام کرنے والے تمام اسکالرز اور مفکرین کو مدد فراہم کرنے کے لیے یو ٹی میں ٹرائیبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(Tribal Research Institute) قائم کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر آگے بڑھے گا تو ملک ریکارڈ ترقی کرے گا: منوج سنہا

لفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت قبائلی آبادی کی موسمی نقل مکانی کے دوران ان کی سہولت کے لیے 28 کروڑ روپے کی لاگت سے 8 مختلف مقامات پر ٹرانزٹ رہائش قائم کر رہی ہے۔

منوج سنہا نے یہ بھی بتایا کہ تین ماہ کے اندر 4500 سے زائد قبائلی کمیونٹی کے نوجوانوں کو منی شیپ فارمز اور ڈیری یونٹس کے ذریعے کاروباری بنایا گیا ہے جو کہ 3000 کے ہدف سے زیادہ ہے۔

لفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان(farooq Khan ) نے اپنے خطاب میں اس موقع کو اپنی نوعیت کا ایک ایسا موقع قرار دیا جس نے تمام قبائلی برادریوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔

انہوں نے محکمہ قبائلی امور کو مبارکباد پیش کی کہ وہ زمینی سطح پر اسکیموں اور پالیسیوں کو نافذ کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Janjatiya Gaurav Divas: جنجاتیہ گورو دیوس پر پروگرام کا اہتمام

چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی طرف سے قبائلی برادریوں کی فلاح و بہبود(Welfare of tribal communities) کے لیے کیے گئے زمینی فیصلوں پر روشنی ڈالی۔

انتظامی سیکرٹری قبائلی امور ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور جنجاتیہ گورو دِوس کے موقع پر منعقد کی گئی مختلف سرگرمیوں کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ ایک دستاویزی فلم ” جموں و کشمیر کے قبائلی گروہوں کا تعارف اور قبائلی موسیقی اور رقص کی پرفارمنس اس موقع کی اہم جھلکیاں تھیں ۔

اس تقریب میں وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر منوج کمار دھر ، ڈپٹی کمشنر جموں انشول گرگ ، پی آر آئی کے نمائندے جاوید راہی ، مصنف اور قبائلی ریسرچ اسکالر ، سینیئر افسران اور قبائلی برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.