ETV Bharat / city

پونچھ: بی جے پی کارکنان کا احتجاج

author img

By

Published : Aug 14, 2021, 4:16 PM IST

بس اسٹینڈ پونچھ میں بھارتی جنتا پارٹی کے کارکن امن ڈاور اور ریاستی سیکریٹری سنیل گپتا کی قیادت میں بھارتی جنتا پارٹی کے کارکنان نے بی جے پی رہنما کے گھر میں ہوئے بم دھماکہ حملے کے خلاف احتجاج کیا۔بی جے پی کارکنان نے اس حملے میں مارے گئے ایک بچہ کی موت پر غم کا اظہار کیا اور پاکستان کا پتلا نذر آتش کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کی۔

بی جے پی کارکنان کا احتجاج
بی جے پی کارکنان کا احتجاج

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں آج بی جے پی کارکنان نے راجوی میں گزشتہ روز بی جے پی رہنما جسبیر سنگھ کے گھر پر ہوئے بم دھماکہ حملے کے خلاف احتجاج کیا اور اس معاملے میں این آئی اے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ راجوری میں گزشتہ رات بھارتی جنتا پارٹی کے منڈل سربراہ جسبیر سنگھ کے گھر پر بم دھماکہ ہوا تھا، اس دھماکہ میں جسبیر سنگھ کے تین سالہ بھتیجے ویر سنگھ کی موت واقع ہوگئی تھی۔

اسی سلسلے میں آج احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی کارکنان نے پاکستان کے خلاف الزام عائد کرتے ہوئے اسے دہشت گردانہ حملہ قرار دیا۔انہوں نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ حرکت کہتے ہوئے پاکستان کا پتلا نذر آتش کیا اور پاکستان کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی جموں و کشمیر کی حالت بہتر ہوتی ہے تب پاکستان کے اشاروں پر دہشت گرد کسی بڑی واقعہ کو انجام دے کر مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں دہشت پھیلاتے ہیں۔ یہاں ڈر کا ماحول پیدا کیا جاتا ہے اور آپسی بھائے چارہ کو ختم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

اس دوران پارٹی کے ریاستی سیکریٹری سنیل گپتا نے کہا کہ لوگ دہشت گردی سے تنگ آچکے ہیں، وہ امن چاہتے ہیں لیکن دہشت گرد اپنی حرکت سے باز نہیں آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں:راجوری میں بی جے پی رہنما کے گھر دھماکے میں ایک کی موت، چار زخمی

سنیل گپتا نے مرکزی حکومت سے بھارتی جنتا پارٹی کے کارکنوں کی سیکورٹی کے مناسب انتظامات کرنے اور اس معاملے کی این آئی اے انکوائری کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے حکومت سے پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے کو کہا تاکہ پاکستان اس طرح کا حملہ دوبارہ کوشش کرنے کی ہمت نہ کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.