جموں و کشمیر کے سرامائی دارالحکومت جموں میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکنان PDP Workers Protest In Jammu نے سرینگر میں پارٹی کا یوتھ کنونشن کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ دینے کو لے کر احتجاج کیا۔ اس احتجاج کی قیادت پی ڈی پی جموں خطہ کے سینیئر رہنما وریندر سنگھ سونوں کررہے تھے۔
پی ڈی پی رہنما پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے حامیوں نے پارٹی کی جانب سے سرینگر یوتھ کنونش کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ دینے کو لیکر جموں کے گاندھی نگر پارٹی دفتر کے باہر احتجاج کیا۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وریندر سنگھ سونوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے سازش کے تحت پی ڈی پی کو تقریب منعقد کرنے کی جازت نہیں دی گئی PDP Youth Convention Barred in Srinagar ہے،جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کو تقاریب اور ریلیوں کے انعقاد کی اجازت دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:PDP Workers Stage Protest: کنونشن کی اجازت نہ دینے پر پی ڈی پی ارکان کا احتجاجی مظاہرہ
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ یہ نہیں چاہتی ہے کہ پی ڈی پی لوگوں کی نمائندگی کرے اور عوام کے حقوق کی آواز بلند کرے۔
مزید پڑھیں:Mehbooba Mufti Slams Modi govt: 'جموں و کشمیر میں جمہوریت کا نام و نشان نہیں'
بتادیں کہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی Mehbooba Mufti کی رہائش گاہ پر کل یوتھ کنونشن کا انعقاد DP Youth Conventionہونے والا تھا، جس میں تقریباً تین ہزار کارکنان شرکت کرنے والے تھے۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے رہنمایانہ خطوط کے پیش نظر تقریب کے انعقاد کی اجازت نہیں دی گئی۔