جتیندر سنگھ نے یہ باتیں ضلع کٹھوعہ میں بی جے پی کے ایک انتخابی پروگرام کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔
ان کا کہنا تھا 'کشمیر کی جو نام نہاد مین اسٹریم سیاسی جماعتیں ہیں، خواہ وہ نیشنل کانفرنس ہے یا پی ڈی پی، دونوں ہی علیحدگی پسندوں سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کہ علیحدگی پسندوں کی یہ شناخت ہے کہ وہ علیحدگی پسند ہیں لیکن یہ (نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی) مین اسٹریم کی سیاست کا چولا پہنے ہوئے علیحدگی پسندی کی سیاست کرتے ہیں'۔