ETV Bharat / city

Patwaris' Protest in J&K: پٹواریوں کو حراست میں لینے کے خلاف کا احتجاج

آل جموں و کشمیر پٹواری ایسوسی ایشن نے دو پٹواریوں کی گرفتاری کے خلاف آج جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع کے ہیڈ کواٹرز میں احتجاجی دھرنہ دیا۔ احتجاجیوں نے گرفتار کیے گئے لوگوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا Patwaris' Protest in J&K۔

patwar-association-continues-its-protest-against-the-arrest-of-two-patwaris-in-jammu
پٹواریوں کو حراست میں لینے کے خلاف پٹواریوں کا احتجاج
author img

By

Published : Mar 5, 2022, 9:39 PM IST

جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں ضلع ترقیاتی کمشنر جموں کے دفتر کے باہر جموں صوبہ بھر سے آئے ہوئے پٹواریوں نے یو ٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

آل جموں و کشمیر پٹواری ایسوسی ایشن نے بدنام زمانہ سنجوان چاوڑی گمشدہ ریکارڈ سکینڈل میں دو پٹواریوں کی گرفتاری کے بعد جموں صوبے بھر میں اپنے احتجاجی مظاہرے کو جاری رکھا۔

پٹواریوں کو حراست میں لینے کے خلاف پٹواریوں کا احتجاج

چند روز قبل جموں کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایک ریٹائرڈ تحصیلدار سمیت چار افراد کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جس کے خلاف جموں کشمیر یونین ٹریٹری میں پٹواریوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج شروع کیا۔

احتجاج میں شامل اے جے کے پی اے کے اراکین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدہ دو پٹواریوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے جو ابھی تک پولیس کی تحویل میں ہے۔

احتجاجی پٹواریوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو اہلکاروں کو مبینہ طور پر اس جرم کے لیے ہراساں کیا جا رہا ہے جو انہوں نے نہیں کیا۔

پٹواریوں کی طرف سے جموں سمیت مختلف اضلاع میں بھی اسی طرح کے احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا جس میں ریونیو اہلکاروں کی حمایت میں ان کے مسائل کے ازالے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس میں گرفتار ریونیو اہلکاروں کی رہائی کا مطالبہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ACB Traps and Arrests Patwari in Baramulla: پٹن، بارہمولہ میں پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

ہم آپ کو بتادیں کہ پٹواری ایسوسی ایشن جموں نے محکمہ مال کی کارڈی نیشن کمیٹی کے بینر تلے جموں صوبے میں پر امن احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا ہے۔

انہوں نے حالیہ دنوں پولیس کے ذریعہ جموں سے کچھ پٹواریوں اور ان کے ساتھ ریکارڈ کو حراست میں لیے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پٹواریوں کے ساتھ نا انصافی اور ان کے پیشہ کو بدنام کیے جانے کا الزام لگا۔

رامبن

جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں بھی پٹوار ایسوسی ایشن کی جانب سے ملازمین کی گرفتاری کے خلاف زبردست احتجاجی دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔

ایسوسی ایشن اراکین ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن کے دفتر کے سامنے جمع ہو گئے اور انہوں نے گرفتار شدہ ملازمین کے حق میں شدید نعرے بازی کی ۔

احتجاج کررہے ملازمین نے بتایا کہ محکمہ مال جموں و کشمیر میں ریڑھ کی ہڈی کا کام کرتا ہے لیکن اس کے خلاف مذکورہ نوعیت کے اقدامات افسوس ناک ہیں۔

ایسوسی ایشن اراکین نے جموں میں متعلقہ محکمہ کے ملازمین کی ہوئی گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ضلع میں کئی بھی پٹواریوں کے لیے پٹوار خانہ تعمیر نہیں کیے گئے ہیں اس کے علاہ گریڈ میں تفاوت دور کرنے کے علاوہ محکمہ نے پرموشن کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

احتجاجی ملزمین نے دھمکی دے کر کہا کہ اگر انتظامیہ نے پٹواریوں کے لیے پٹوار خانے تعمیر نہیں کیے تو وہ مجبوراً سارا رکارڈ ضلع ترقیاتی کمشنر میں جمع کر دینگے

شوپیاں
پٹوار ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلع شوپیان میں بھی احتجاج بھی کیا گیا۔ اس دوران پٹواریوں نے دفاتر میں کام کاج نہیں کیا۔

ایسوسی ایشن نے جموں میں متعلقہ محکمہ کے ملازمین کی گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ایسوسی ایشن اراکین تحصیل آفس شوپیاں میں جمع ہوگئے اور گرفتار شدہ ملازمین کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔

احتجاجی ملازمین نے بتایا کہ پورے جموں و کشمیر میں پٹواری اپنی مانگوں کو لیکر تین دن کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں۔

انہوں نے انتطامیہ سے ان کے مطالبات کو فوری طور پر حل کرنے اور گرفتار شدہ اہلکاروں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.