ETV Bharat / city

پونچھ: ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Jun 17, 2021, 9:32 AM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ 'ویکسین مہم میں بھرپور شرکت کریں اور ویکسین لگوائیں۔'

پونچھ: ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد
پونچھ: ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد

جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع پونچھ کے سرحدی علاقے میں ضلعی انتظامیہ کووڈ وبا سے نمٹنے کے لیے جنگی پیمانے پر کام کر رہی ہے۔

گزشتہ روز محکمہ صحت کے ذریعہ پونچھ کے راجہ سکھدیو سنگھ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ویکسینیشن کیمپ لگایا گیا جس میں 18 سے 45 برس تک کے افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر اندرجیت اور ضلعی ترقی کونسل کے چیئرمین تاجیم اختر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے، جنہوں نے فیتا کاٹ کر اس کووڈ ویکسینیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیدار اور پیرا میڈیکل عملہ بھی موجود رہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 45 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو کورونا قویکسین لگائی جا رہی تھی۔ لیکن گزشتہ روز پونچھ ہیڈ کوارٹرز میں 18 سے 45 سال تک کے افراد کو بھی ویکسین لگائی گئی۔ جس میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت نے بتایا کہ 'پہلے مرحلے کے تحت ضلع میں 80 فیصد ویکسینیشن 45 سے زیادہ عمر کے لوگوں کو لگ چکی ہے اور ابھی بھی ویکسینیشن مہم تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ 'ویکسین مہم میں بھرپور شرکت کریں اور ویکسین کروائیں اور ہر ایک کو ویکسین لینے کی ترغیب دیں تاکہ اس وبا سے جلد نمٹا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.