ETV Bharat / city

ڈوڈہ میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک دو زخمی - دوڈہ سڑک ھادثہ

ضلع ڈوڈہ کے دور دراز علاقہ گواڑی میں ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی اور اس حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔

image
image
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 10:57 PM IST

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز صبح آٹھ بجے ایکو گاڑی انہار سے گواڑی کی جانب جارہی تھی تب ہی بھلیسہ گواڑی کے مقام پر یہ حادثہ پیش آیا۔

ڈوڈہ میں سڑک حادثہ

عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور گاڑی میں موجود نہیں تھا اور گاڑی خود ہی ڈھلوان سڑک پر آگے نکل پڑی اور ایک گہری کھائی میں جاگری۔

جس کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا اور دیگر دو افراد زخمی ہوئے ہیں نزدیکی اسپتال چنگا میں داخل کیا گیا ۔

دو زخمیوں کو مزید علاج کے لیے چنگا اسپتال سے میڈیکل اسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے، حادثہ میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت چتر سنگھ کے طور ہوئی ہے جو اسی علاقے کا رہنے والا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.