بلاک میڈیکل آفسر پامپور ڈاکٹر عاصمہ نظیر نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری پر قابو پانے کے لئے یہ اقدام کئے گئے ہیں تاکہ اسپتال کے طبی و نیم طبی عملے کے ساتھ ساتھ اسپتال میں زیر علاج مریضوں اور تیمارداروں کو انفیکشن سے بچایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتال کے باہر ٹیسٹنگ کے لئے ایک سٹال لگایا گیا ہے تاکہ اسپتال آنے والے مریضوں اور تیمارداروں کا اسپتال کے اندر آنے سے قبل ٹیسٹ کیا جا سکے، ٹیسٹنگ کی وجہ سے وہ مثبت مریضوں کو ابتدائی مرحلے میں ہی الگ کر سکتے ہیں جس کے باعث انفیکشن کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کرنے سے کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔