ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن: غریبوں کی مدد کے دعوے سراب

مزدوروں نے کہا اگرچہ لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ نے متعدد بار کہا ہے کہ درماندہ مزدوروں کو راشن فراہم کی جا رہی ہے لیکن زمینی سطح پر ایسا دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔

No one has come forward to help Slum dwellers of jammu during lockdown
لاک ڈاؤن: غریبوں کی مدد کے دعوے سراب
author img

By

Published : May 2, 2020, 5:29 PM IST

جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جموں کشمیر میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کو 40 روز سے زائد ہو چکے ہیں مگر تاحال مستحقین کو گھر پر راشن پہنچانے کے حکومتی دعوؤں پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے جموں میں مہاجر مزدوروں کو بھوک کی صورت حال اور معاشی بدحالی کا شکار ہونا پڑ رہا ہے۔

جموں کے پریم نگر علاقے میں مشرقی ریاست پنجاب کے مہاجر مزدور جو کہ سڑک کے کنارے جھگیوں میں رہ رہے ہیں، کا کہنا ہے حکومت کی طرف سے انہیں نہ ہی راشن ملا ہے اور نہ ہی مالی معاونت کا کوئی انتظام کیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن: غریبوں کی مدد کے دعوے سراب

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جھگیوں میں رہنے والے انور خان نے کہا کہ 'ہم پنجاب کے ضلع لدھیانہ کے رہنے والے ہیں۔ جبکہ خاندان کے چند افراد پنجاب میں ہی ہیں۔ ہم گھر واپس جانے کےلئے پریشان ہیں لیکن حکومت نا ہی ہمیں گھر واپس بیجھنے کےلئے سنجیدہ ہیں اور نا ہی ہماری مدد کی جارہی ہے۔ ہمارے پاس راشن خریدنے کے لئے پیسے بھی نہیں ہیں۔ ہم لوگ جائے تو جائے کہاں۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ 'انہیں مدد فراہم کی جائے تاکہ یہ بھوکے پیٹ نہ سوئے۔

انہوں نے کہا اگرچہ لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ نے متعدد بار کہا ہے کہ درماندہ مزدوروں کو راشن فراہم کی جا رہی ہے لیکن زمینی سطح پر ایسا دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔

واضح رہے غریبوں کی مدد کے لیے حکومت نے کورونا ریلیف فنڈ کے قیام کا اعلان بھی کیا تھا۔ اس سلسلے میں جموں و کشمیر بنک میں عطیات کے لیے اکاؤنٹ کھولا گیا تھا۔ جس میں مخیر حضرات اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے عطیات جمع کروانے کے اعلانات بھی سامنے آئے، تاہم لاک ڈاؤن کے 40 سے زائد روز گزرنے کے باوجود بھی مستحقین اور نادار افراد میں راشن کی تقسیم زمینی سطح پر نہیں نہیں ہو رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.