جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی ان دنوں خطہ پیر پنجال کے دورے پر ہیں۔ وہ آج ضلع راجوری کے دورے پر ہیں۔ محبوبہ نے ضلع راجوری کے منجاکوٹ علاقہ میں پارٹی کارکنان کے ساتھ ایک اجلاس معنقد کیا۔
اس موقع پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ اس وقت عوام مودی سرکار کی ستائی ہوئی ہے، جس کو کسی سہارے کی ضروت ہے۔ محبربہ مفتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خطہ پیرپنچال میں امن چین ترقی و خوشحالی ہمیشہ پی ڈی پی کا منشور رہا۔
انہوں نے کہا کہ خطہ پیرپنچال کو مرحوم مفتی صاحب نے بھی ہمشہ اول درجہ پہ رکھا۔ بہت سارےڈگری کالج یونورسٹی مغل شاہرہ و دیگر بہت ساری چیزوں سے نواذہ تھا۔ مرحوم مفتی صاحب کو خطہ پیر پنچال سے دلی لگاؤ تھا۔ ان کے ہی اس منشور کو لیکر میں بھی خطہ پیر پنچال سے بےحد لگاو رکھتی ہوں۔ مجھے یہ پتہ ہے کہ خطہ پیرپنچال کی عوام نے ہمیشہ پی ڈی پی کو ہی ترجیح دی ہے۔ عوام نے ہمیشہ وفاداری نھبائی ہے اور امید ہے کہ آگے بھی لوگ ہمارا ساتھ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گذشتہ سات برسوں میں بی جے پی نے ملک کو بیچ دیا: محبوبہ مفتی
انہوں نے مزید کہا کہ بی جی پی نے جموں و کشمیر کو ہی ختم کرنے کی سازش سے 370 اور 35 اے کو توڑا تھا، مگر ہم اس کو کبھی بھی منظور نہیں کرتے۔ ہماوی لڑائی ابھی بھی جاری ہے۔ جب تک ہم 35اے اور 370 واپس بحال نہیں کرتے تب تک ہم لڑای لڑتے رہیں گے اور اس خصوصی درجہ کو بحال کرکے رہیں گے۔ محبوبہ مفتی نے لوگوں سے اپیل کی کہ پارٹی کے دامن کو مظبوط کریں تاکہ آنے والے وقت میں جموں و کشمیر کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے۔