انہوں نے کہا: میں حیران ہوں کہ کس طرح سے جموں کی لیڈر شپ نے خاموشی کیوں اختیار کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی ( جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ) مانتی ہے کہ جس طرح سے کشمیر میں انصاف کی بات کی جاتی ہے اسی طرح سے جموں میں بھی انصاف کی بات ہونی چاہیے۔
لہیہ اور لداخ کا تذکرہ کرتے ہوئے شاہ فیصل نے کہا کہ لداخ اس ریاست کا واحد خطہ ہے جہاں ترقی ہو رہی ہے، اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ وہاں کے لوگوں نے ہمیشہ سے دیانت داری کا ثبوت دیا ہے۔
لہہ رشوت ستانی معاملے پر انہوں نے کہا کہ میں پولیس کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں کہ جس طرح انہوں بی جے پی لیڈروں کے خلاف کیس درج کیا۔