جموں و کشمیر پولیس نے بین الاقوامی سرحد کے قریب ٹوف گاؤں میں پاکستان کی طرف سے بھیجے گئے ڈرون سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق 24 فروری 2022 کو ارنیا پولیس اسٹیشن میں پاکستان ڈرونز کے ذریعے اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی کے حوالے سے ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس میں جموں کے ایک شخص کو ملزم بنایا گیا تھا۔ پولیس سے پوچھ گچھ کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ ایک پاکستانی قیدی/ہینڈلر، محمد علی حسین عرف قاسم پاکستان کی جانب سے ڈرون سے ہتھیار گرانے میں اہم کردار ادا کرتا تھا اور وہ لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) اور البدر کا اہم کارندہ ہے۔ اس کے بعد اسے جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا اور بعد میں پولیس نے اسے ریمانڈ پر لے لیا۔Pakistani Drone in Jammu
پولیس نے بتایا کہ مسلسل پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے ارنیا ہتھیار گرانے کے معاملے میں اعتراف کیا اور دو جگہوں کا بھی انکشاف کیا جہاں ڈرون کے ذریعے گرائے گئے ہتھیار اور گولہ بارود چھپایا گیا تھا۔ اسلحہ برآمد کرنے کے لیے پولیس ٹیم متعلقہ مجسٹریٹ کے ساتھ یکے بعد دیگرے مقامات پر گئی۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) مکیش سنگھ نے کہا کہ اگرچہ پہلی جگہ کوئی بازیابی نہیں ہوئی تھی، لیکن پھلیاں منڈل علاقے کے ٹوف گاؤں (بین الاقوامی سرحد کے قریب) میں دوسرے مقام مقام سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ ایک اور مقام سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: Ajit Doval security lapse ڈوبھال کی سیکورٹی میں کوتاہی کے معاملے میں تین کمانڈوز برطرف
جب پیکٹ کھولا جا رہا تھا، ملزم نے ایک پولیس افسر پر حملہ کر دیا اور اس کی سروس رائفل چھین لی۔ اس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اہلکار نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں ملزم زخمی ہو گیا اور اسے زخمی پولیس افسر کے ساتھ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں لے جایا گیا۔ زخمی عسکریت پسند علاج کے دروان ہی دم توڑ دیا۔ پھر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے گرائے گئے پیکٹ کی چھان بین کی گئی۔ پیکٹ سے ایک اے کے رائفل، میگزین، گولیوں کے 40 راؤنڈ، ایک پستول اور چھوٹے چینی دستی بم برآمد ہوئے۔ اہلکار نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔