ETV Bharat / city

چنڈک۔منڈی سڑک کی حالت خستہ، عوام کے لیے وبال جان

author img

By

Published : Oct 10, 2021, 8:06 PM IST

ضلع پونچھ کے چنڈک تا منڈی بڈھا امرناتھ جانے والی بارہ کلو میٹر سڑک خستہ حالی کا شکار ہے جس سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سڑک کی حالت خستہ
سڑک کی حالت خستہ

جموں و کشمیر میں چنڈک منڈی سڑک کی تعمیر کا کام دو سال قبل پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے شروع کیا گیا تھا جو کہ ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا۔

سڑک کی حالت خستہ

چنڈک تا منڈی بڈھا امرناتھ سڑک کا کام بہت ہی سست روی سے چل رہا ہے جس سے چنڈک سے لیکر منڈی و دیگر علاقوں کی عوام سخت پریشان ہیں۔

اس حوالے سے سماجی کارکن تنویر احمد تانترے، ظہیر عباس اور بھارتیہ جنتا پارٹی ایس ٹی مورچہ کے ورکر حاجی محمد اشرف نے کہا کہ 'دو سال قبل سڑک کا کام شروع کیا گیا تھا جس سے عوام میں خوشی کی لہر تھی کہ اب انہیں پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا لیکن دو سال گزر جانے کے بعد بھی سڑک کا کام پورا نہیں ہو سکا جبکہ کئی ماہ سے کام بند پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ سڑک ڈرائیورز اور عام راہگیروں کے لیے وبال جان بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی وزیر یا اعلیٰ افسر منڈی کا دورہ کرتا ہے تب اس سڑک کے گڑھے بھر دیے جاتے ہیں لیکن اس کے بعد سڑک کا پھر سے وہی حال ہو جاتا ہے جو گزشتہ دو سال حال ہے۔

انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سڑک پر تارکول بچھا کر عوام کو راحت دلائیں۔

اس سڑک کی بدتر حالت کے حوالے سے پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر انوار خان نے بتایا گزشتہ کئی عرصہ سڑک کا کام سست روی سے کیا جارہا ہے کیونکہ یہ فنڈنگ کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سڑک سی آر ایف کے تحت منظور ہوئی تھی جس میں فنڈنگ بند ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.