الیکشن کمیشن نے رویندر رینا کے اس ویڈیو پر جواب مانگا ہے جس میں وہ ایک بزرگ خاتون سے پوچھ رہے ہیں کہ آپ اپنا ووٹ کسے دیں گی؟ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ضلعی الیکشن کمیشن نے رویندر رینا کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا۔
اس معاملے پر انہوں نے سنیچر کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے گول مول اور عجیب و غریب جواب دیا۔