جموں: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو کہا کہ سال 2022-23 کے لیے 1.42 لاکھ کروڑ روپے کا جموں و کشمیر بجٹ تمام طبقوں اور شعبوں کے لیے ہے تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی کا کوئی سوال پیدا نہ ہو۔ جموں کے کنونشن سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ سالانہ بجٹ کا مقصد جموں و کشمیر میں حقیقی ترقی کے ساتھ امن اور خوشحالی لانا ہے۔ Manoj Sinha On J&K Budget 2022-23
جموں و کشمیر کے بجٹ 2022-23 کی اہم نقاط پر روشنی ڈالتے ہوئے ایل جی سنہا نے کہا کہ 1.42 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ ہر شعبے کو فائدہ پہنچائے گا اور معاشرے کے تمام طبقات اس سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ باغبانی اور سیاحت جموں و کشمیر انتظامیہ کا توجہ زیادہ رہیے گا تاکہ لوگوں کو فائدہ پہنچے۔ سیاحت جموں و کشمیر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ہم ایک بار پھر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سیاحت کا شعبہ اسی اونچائی پر پہنچے جہاں چند دہائیاں پہلے تھا۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یونین ٹریٹری کے بجٹ برائے سال 2022-23 کو ترقی پر مبنی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ جموں و کشمیر کے لوگوں کی تمام ضرورتوں اور خواہشوں کو پورا کرنے والا بجٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ہے اور بجٹ جموں وکشمیر انتظامیہ کی امن و ترقی کے لئے کی جا رہی کاوشوں کو بھی دہراتا ہے۔
ہم آپ کو بتادیں کہ 17 مارچ کو مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پارلیمنٹ میں مالی سال 2022-23 کے لیے جموں و کشمیر کے لیے 1.42 لاکھ کروڑ روپے کے بجٹ کا اعلان کیا۔ ایل جی سنہا نے کہا کہ اس سال ستمبر میں وادی چناب میں دنیا کا بلند ترین ریل پل تیار ہو جائے گا جو کشمیر کو کنیا کماری سے جوڑے گا۔ "ہماری توجہ پاور سیکٹر پر بھی ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے مسئلہ بنا ہوا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چار سالوں میں جموں و کشمیر بجلی کا سرپلس بننے کے لیے پوری طرح تیار ہےمنوج سنہا نے کہا کہ آنے والے سال میں پاور ڈیپارٹمنٹ سرینگر اور جموں شہروں میں چھ لاکھ سمارٹ میٹر لگائے گا۔ ہر ضلع میں تین لاکھ میٹر ہوں گے، جسے بجلی چوری کو روکنے کے لیے ہے لوگوں کو معیاری اور قابل اعتماد بجلی بھی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
ایل جی نے مزید دعوی کیا کہ ان کی سربراہی والی حکومت نے جے اینڈ کے کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کی طرف سے لگائے گئے رشوت ستانی کے الزامات سے متعلق معاملے کی تحقیقات کے لیے سی بی آئی کو خط لکھا ہے۔ "ہم چاہتے ہیں کہ سب کچھ واضح ہو کیونکہ اعلیٰ عہدے کے لوگوں نے اس طرح کے الزامات لگائے ہیں۔