جموں و کشمیر انتظامیہ نے خطے میں نئے سال کی تقریبات کو محدود کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے رات دس بجے کے بعد کسی بھی جگہ ہجوم اکٹھا کرنے کی اجازت پر پابندی عائد کیNo New Year Celebration after 10 PM in J&K ہے۔
اس دوران انتطامیہ نے سیاحتی مقامات پر بھی اس طرح کی تقریبات منعقد نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
بھارت میں امیکران کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر جموں و کشمیر انتظامیہ نے نئے سال کی تقریبات کو رات 10 بجے کے بعد نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس دوران انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔
وہیں انتظامیہ نے سیاحتی مقام پٹنی ٹاپ گلمرگ، پہلگام اور سری نگر کی ڈل جھیل پر بھی سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انتطامیہ کے مطابق ان جگہوں پر ہجوم صرف دن کے وقت ہونے کی توقع ہے۔ تاہم، COVID کے لیے مناسب طریقوں پر عمل کیا جائے گا۔
انتظامیہ کے مطابق اومیکرون کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے نئے سال کی تقریبات میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ اگر ہوٹلوں اور دیگر مقامات پر رات کے کرفیو سے پہلے کوئی تقریب منعقد کرنی ہے تو اس کی اجازت ہوگی۔کلبوں، ہوٹلوں کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات اور سڑکوں پر پولیس کی حفاظت ہوگی۔
مزید پڑھیں:New Year Celebrations at Pahalgam: سال نو کے جشن کے لیے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں کی بھیڑ
انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ نئے سال کا جشن گھروں میں رہ کر منائیں۔ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس کے پھیلاو کو روکنے میں آسانی ہو۔