ETV Bharat / city

ڈوڈہ: بھرتی سے قبل نوجوانوں کو فوج تربیت دے رہی ہے - सेना भर्ती से पहले युवाओं को प्रशिक्षण

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے دور دراز گاؤں کے نوجوانوں کو فوج میں بھرتی کرنے سے قبل فوج نے تربیت دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ فوج ضلع ڈوڈہ کے مرمت گاؤں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کا خواب شرمندہ تعبیر کر رہی ہے۔

indian army organized pre recruitment training for local youth in doda
بھرتی سے قبل نوجوانوں کو فوج تربیت دے رہی ہے
author img

By

Published : Oct 10, 2021, 8:57 PM IST

فوج نے نوجوانوں کو بھرتی کے لیے تیار کرنے کا بیڑا اُٹھایا ہے۔ فوج نے سوہانڈہ کیمپ میں پہلے مرحلے میں اُن نوجوانون کو بھرتی کے لئے تیار کیا ہے، جو فوج میں بھرتی ہونا چاہتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

دوسرے مرحلے کے تحت آج سے 100 سے زائد نوجوانوں کے لئے 45 دِنوں کی تربیت کا عمل شروع کیا ہے۔

فوج کے ایک عہدیدرار کا کہنا ہے کہ بھرتی سے قبل مکمل طور پر نوجوانوں کو جسمانی، ذہنی طور پر تندرست رکھنے کے لئے یہ قدم اُٹھایا گیا ہے۔

فوج نے اپنے کیمپ میں لڑکوں کو پناہ دی ہے۔ فوج کی تربیتی کیمپ میں شامل 100 سے زائد نوجوانوں میں ایک ویکی سنڈیال نے بتایا کہ فوج کی جانب سے نوجوانوں کے لئے یہ ایک مثبت قدم اُٹھایا گیا ہے جو اُنہیں بھرتی سے قبل تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ وہ اس موقع کا فائدہ حاصل کرکے مستقبل کو روشن کریں گے۔

مقامی لوگوں نے فوج کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم اُن کے بچّوں کی زندگی سنوارنے کے لئے اہم قدم ثابت ہو گا۔

نوجوانوں نے بتایا کہ فوج کی وجہ سے ہی اُن کا وجود ہے۔ وہ تب تک محفوظ ہیں جب تک اُن کی حفاظت فوج کر رہی ہے اس لئے اُن کے اندر بھی ملک کی خدمت کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

'کشمیر واقعی جنت ہے اور یہاں کے لوگ بے حد مہمان نواز ہیں'

فوج کے کیمپ میں آکر یہ احساس ہو رہا ہے کہ فوج کے جوان اپنے گھروں سے دور رہ کر کس طرح ہماری حفاظت کرتے ہیں، یہ جذبہ دیکھ کر وہ بھی فوج میں بھرتی ہونے کے خواہشمند ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.