جموں: مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش 23 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا جس کے بعد جموں کے مختلف مقامات پر جمعہ کے روز مہاراجہ کے یوم پیدائش پر جشن منایا گیا۔ لوگوں نے بڑے دھوم دھام سے جشن منایا اور رقص بھی کیا۔ اس موقع پر لوگوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔ Maharaja Hari Singh Birth Anniversary Celebrated In Jammu
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ یہ فیصلہ عوام کی امنگوں اور جذبات اور مہاراجہ کی عظیم شراکت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ جموں میں لوگ مختلف مقامات پر جمع ہوئے، خاص طور پر توی پل پر، جہاں ڈھول کی دھن پر رقص کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ First Holiday On Maharaja Hari Singh Birthday
نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مہاراجہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ حکومت کے فیصلے کی ستائش کرتے ہوئے سابق وزیر یدور سیٹھی نے کہا کہ 72 سال بعد علاقے کے ڈوگروں کی مانگ پوری ہوئی ہے اور آج پورے جموں میں جشن کا ماحول ہے۔ راجپوت سبھا کے کارکنان نے کہا کہ اس دن کو سماجی انصاف کے دن کے طور پر منایا جانا چاہیے کیونکہ حکمران نے نہ صرف سب کو انصاف فراہم کیا بلکہ زبردست اصلاحات بھی کیں۔ First Holiday On Maharaja Hari Singh Birthday
یہ بھی پڑھیں : Maharaja Hari Singh Birth Anniversary مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر منوج سنہا کا خراج عقیدت