جگہ جگہ پر سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں بھی مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، ہر آنے جانو والے اور راہگیر پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی گزرنے والی ہر گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی جارہی ہے۔
دونوں مشتبہ افرادوں کا پتہ ان کے کال ریکارڈنگ کے ذریعہ کی گئی جس پتہ چلا ہے کہ دونوں مشتبہ افراد کہیں کسی پاس ہی کے گاوں میں چھپے ہیں۔ پورےعلاقے میں تلاشی مہم جاری ہے۔
واضح رہے کہ دو روز بعد ہندو عقیدت مندوں کی نوراترا شروع ہو رہی ہے، جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مند کٹرا کے ویشنو دیوی مندر کی زیارت کرتے ہیں۔
سکیوریٹی اہلکاروں کو اندیشہ ہے کہ شدت پسند تنظیم اس موقعے پر عقیدت مندوں کو اپنا نشانہ بنا سکتے ہیں۔