جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں بے تحاشہ اضافہ ہوا Covid-19 Surge in J&K ہے۔ کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر جموں و کشمیر انتظامیہ نے وویکنڈ کے دوران غیر ضروری سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
کورونا کے بے تحاشہ اضافے کے سبب جموں و کشمیر میں عام لوگوں میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے۔ گرچہ جموں صوبے میں وادی کے مقابلے میں کورونا کی کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔ تاہم انتظامیہ نے جموں صوبے میں بھی کووڈ ٹیسٹنگ Covid Testing Increased in Jammu میں اضافہ کیا ہے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر جموں انشول گرگ نے ای ٹی وی بھارت DC Jammu Anshul Garg Interview سے بات چیت کے دوران کہا کہ جموں ضلع انتظامیہ نے کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر انتظامات کو حتمی شکل دی ہے۔ انہوں نے کہا کورونا سے نمٹنے کے لیے عوام کی مدد بے حد ضروری ہے۔
انشول گرگ نے کہا کہ جموں ضلع میں ہر جگہ پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ اس وبا کو روکا جاسکے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کووڈ گائڈ لائنز کو اپنائیں تاکہ اس مہلک وبا سے لڑنے میں مدد ملے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر جموں نے کہا کہ کورونا وبا کے لیے انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہدایت پر عمل کرنے سے ہی کورونا وبا سے نمٹا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے جموں ضلع میں ووکینڈ لاک ڈاؤن Weekend Lockdown نافذ نہیں کیا بلکہ وویکنڈ کے دوران غیر ضروری سرگرمیوں پر روک لگانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Corona Cases Rises In J&K: جموں وکشمیر میں کورونا معاملات میں پھر سے ہورہا ہے اضافہ
انشول گرگ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کووڈ ایس او پیز پر عمل سے ہی اس وبا سے خود کو اور دوسروں کو محفوط کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے عوام سے بھڑ بھاڑ علاقوں میں جانے سے پرہیز اور ماسک پہنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں آج کوورنا وائرس کے 5992 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔اس پیچ جموں صوبے سے 1920 جبکہ کشمیر صوبے سے 4072 پازیٹو کیسز درج کیے گئے ہیں۔