ETV Bharat / city

Jammu University: جموں یونیورسٹی میں اردوصحافیوں کے موضوع پر ورکشاپ - اردو صحافیوں کی تحریری وتکنیکی صلاحیتوں کو نکھار نے کے لیے ورکشاپ

شعبہ اردو جموں یونیورسٹی Urdu Department Jammu University اور قومی کونسل برائے فروغ اُردوزبان National Council for Promotion of Urdu Language کے اشتراک سے جموں یونیورسٹی Jammu University میں 'جموں کے اردو صحافیوں کی صلاحیت سازی' کے موضوع پر پانچ روزہ ورکشاپ کاآغاز ہوا۔ افتتاحی تقریب کے صدارتی خطاب میں پروفیسر منوج کمار دھر نے کہا کہ اُردو صحافیوں Urdu Journalist کے لیے یہ ورکشاپ کافی معلوماتی اور تحریری وتکنیکی صلاحیتوں کو نکھار نے میں اہم ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اُردو زبان کو زندہ رکھنے اور جموں کے ثقافتی اور تاریخ ورثہ کو تحفظ دینے کے لیے صحافی اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔

اردوصحافیوں کی صلاحیت سازی' کے موضوع پر پانچ روزہ ورکشاپ

author img

By

Published : Nov 26, 2021, 8:23 PM IST

شعبہ اردو جموں یونیورسٹی Urdu Department Jammu University اور قومی کونسل برائے فروغ اُردوزبان National Council for Promotion of Urdu Language کے اشتراک سے جموں یونیورسٹی Jammu University میں 'جموں کے اردو صحافیوں کی صلاحیت سازی' کے موضوع پر پانچ روزہ ورکشاپ کاآغاز ہوا۔ ڈائریکٹر قومی کونسل برائے فروغ اُردوزبان نئی دہلی پروفیسر عقیل احمد، چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر منوج کمار دھر، سینئر جرنلسٹ سہیل کاظمی اور صدر شعبہ اُردو جموں یونیورسٹی پروفیسر محمد ریاض احمد ایوان صدارت میں شامل تھے۔

اردوصحافیوں کی صلاحیت سازی' کے موضوع پر پانچ روزہ ورکشاپ

افتتاحی تقریب کے صدارتی خطاب میں پروفیسر منوج کمار دھرنے کہا کہ اُردو صحافیوں کے لیے یہ ورکشاپ کافی معلوماتی اور تحریری وتکنیکی صلاحیتوں کو نکھار نے میں اہم ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اُردو زبان کو زندہ رکھنے اور جموں کے ثقافتی اور تاریخ ورثہ کو تحفظ دینے کے لیے صحافی اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔

پروفیسر منوج دھرنے کہاکہ اُردوبرصغیر کی تاریخی زبان ہے اور اس کا جموں وکشمیر میں بھی اہم مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُردو ہماری سماجی رابطے کی زبان ہے، لیکن جس قدر یہ عزت کی حقدار ہے بدقسمتی سے اسے وہ عزت نہیں دی جارہی۔

ڈائریکٹر قومی کونسل برائے فروغ اُردو زبان پروفیسرعقیل احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ اُردو کو تحفظ دینا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے اور صحافیوں کی صلاحیت سازی سے نہ صرف صحافت بلکہ مجموعی طورپر اُردو کوتحفظ ملے گا۔

سینئر جرنلسٹ سہیل کاظمی Senior Journalist Suhail Kazmi نے کہا کہ اُردوصحافت Urdu Journalist نے جدوجہد آزادی میں کلیدی رول ادا کیا ہے اور اُردو ایک عوامی زبان ہے۔انہوں نے کہا کہ اُردو کو کسی مخصوص مذہب سے جوڑنا ناانصافی ہے۔ اُردو اخبارات ملک کی 18 ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز میں شائع ہوتے ہیں لیکن موجودہ وقت میں دیگر زبانوں کی طرح اُردوصحافت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا لازمی ہے اوریہ ورکشاپ اس حوالے سے اہمیت کی حامل ہے۔

صدر شعبہ اُردو جموں یونیورسٹی پروفیسر محمد ریاض احمد نے اپنے استقبالیہ خطبے میں کہا کہ جموں کے اردوصحافیوں کو بہت سے مسائل کاسامنا ہے اس کے باوجود اُردو صحافی بہت اچھا کام کررہے ہیں لیکن ان کی صلاحیتوں میں مزید بہتری آئے گی تو اس سے اُردوصحافت کے معیار میں بھی بہتری آئے گی اور اردو کی ترویج کے امکانات بھی روشن ہوں گے۔

نظامت کے فرائض ڈاکٹر فرحت شمیم نے انجام دیے جبکہ اظہار تشکر ڈاکٹرعبدالرشید منہاس نے پیش کیا۔ ورکشاپ میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافی، ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنزکے اہلکار، اسکالرز،فیکلٹی ممبران اور معزز شہری بشمول خالدحسین، اسیر کشتواڑی، خورشید کاظمی و دیگران نے شرکت کی۔ بعد ازاں دو اکیڈمک سیشن منعقد ہوئے، جن میں شاہنواز خان،بیورو چیف نیوز نیشنل اور پروفیسر محمدکاظم نے صحافت سے متعلق اہم موضوعات پرلیکچر دیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.