بین الاقوامی سرحد کے پاس آرایس پورا میں واقع کلیان گاؤں میں گزشتہ کئی روز سے بجلی کے تاروں میں اسپارکنگ کے سبب تقریباً 150 کنال گیہوں کی فصلیں جل گئیں۔
متاثر کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ فصلوں کے بیچ میں بجلی کے تار لگائے گئے ہیں اور کھیتوں کے بیچوں بیچ ٹرانسفارمر لگا دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں کئی بار محکمہ بجلی سے ان تاروں کو دوسری جگہ ہٹانے کے لیے کہا گیا لیکن محکمہ کوئی بھی توجہ نہیں دے رہا ہے، جس کی وجہ سے کئی جگہ سپارکنگ ہوئی ہے اور لاکھوں کی فصل خاکستر ہو گئی ہے۔