ETV Bharat / city

'ہمیں ہمیشہ جانی نقصان کا خدشہ لاحق رہتا ہے' - Journalist Jahangir Malik

جموں و کشمیر کے اوڑی میں حالیہ دنوں ہوئی دراندازی کے بعد ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے اس جگہ کا جائزہ لیا، جہاں سے فورسز کے جوانوں نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا دیا تھا۔

etv-bharat-review-report-on-recent-unsuccessful-infiltration-of-ori-loc

author img

By

Published : Sep 25, 2021, 9:45 AM IST

اوڑی میں 19 ستمبر کو ایل او سی پر دراندازی کی کوشش کو پولیس نے ناکام کر دیا، جس کے بعد پورے علاقے میں موبائل انٹرنیٹ تین دن تک بند رہا۔ سرکاری ترجمان کے مطابق اوڑی ایل او سی پر ہتھلنگا نامی گاؤں جو بالکل سرحد کے پاس موجود ہے، وہاں دراندازی کی ناکام کوشش کی گئی۔اس تعلق سے جی او سی چنار اور آئی جی پی کشمیر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سرحدی گاؤں ہتھلنگا میں ہم نے دراندازی کی کوشش کو ناکام کیا اور تین عسکریت پسندوں کو مار گرایا ساتھ ہی ان سے کافی مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

ویڈیو دیکھیے

ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے ہتھلنگا گاؤں کا دورہ کیا اور بالکل گراؤنڈ زیرو پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پر کبھی بھی کچھ بھی ہوتا ہے تو اس کا شکار پہلے گاؤں والے ہوتے ہیں، ہمیں جانی اور مالی نقصان کا خطرہ بنا رہتا ہے، ہمارے گاؤں میں کوئی بھی سہولیات نہیں ہے اور نہ ہی کمیٹی بنکر ہیں۔

مزید پڑھیں: اوڑی درندازی میں تین درنداز ہلاک، ہتھیار ضبط

ایک اور مقامی شخص نے کہا کہ ایل او سی پر فائرنگ ہوئی ہے۔ جس سے کہ خوف و دہشت کا ماحول ہے، جب ایسا کچھ بھی ہوتا ہے، تو ہمیں کافی مشکلات ہوتی ہے کیونکہ ہمارے گاؤں میں کوئی کمیٹی بنکر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر کے کچھ علاقوں میں کورونا کرفیو نافذ

صدف چودھری نے یو پی ایس سی میں 23 واں رینک حاصل کیا

منصور احمد نے کہا کہ میں ایک تاجر ہوں، سڑک کی صفائی کر رہا تھا تو مجھے فائرنگ کی آواز آئی جو کے ایل او سی پر ہو رہی تھی اور جب ہم نے خبروں میں سنا تو ہمیں پتہ چلا کہ عسکریت پسند درنداندازی کی کوشش کر رہے تھے جنہیں فوج نے مار گرایا۔ منصور نے مزید کہا کہ ہمارے گاؤں میں کمیٹی بُنکر نہیں بنے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں کافی مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.