جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے چوتھی موت ہوئی ہے۔
جموں و کشمیر انتطامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے اس کی جانکاری ٹویٹر پر دی۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا: ' ادھم پور سے تعلق رکھنے والی 61 سالہ خاتون مریضہ کی جموں کے جی ایم سی ہسپتال میں موت ہوگئی۔ اس میں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ آرتھرائٹس عارضہ میں مبتلا تھی۔ ان کے رابطے میں آنے والے افراد کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔'
یہ جموں میں کورونا وائرس سے متاثر کی پہلی موت ہے اور جموں و کشمیر میں اس وائرس سے خاتون کی پہلی درج کی گئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز جموں و کشمیر میں 33 نئے کورونا کیسز مثبت پائے گئے تھے جس سے متاثرین کی کل تعداد 158 ہوگئی ہے۔