کشتواڑ: نیشنل کانفرس پارٹی کے چیف و سابق وزیر اعلیٰ جموں وکشمیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ Former Chief Minister of Jammu and Kashmir جموں وکشمیر کے کشتواڑ کے پسماندہ علاقہ مڑواہ تا واڑون کے دورے پر ہیں۔ دورہ کے دوران ہزاروں لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس سرکار National Conference نے جو کام کیا ہے وہی کام آج بھی زمینی سطح پر نظر آ رہا ہے۔ اس کے علاوہ دوسری حکومتوں نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیے۔ Dr Farooq Abdullah Visited Marwah Warwan
یہ بھی پڑھیں:
اس دوران عبداللہ نے سرکار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مڑواہ، واڑون کو موجودہ سرکار نے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مڑواہ تا واڑون کو کشمیر کے ساتھ جوڑنے کے لیے سڑک جلد از جلد شروع کرنا چاہیے اور مڑواہ تا واڑون میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جائے اور علاقہ میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقعے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لوگوں کے ساتھ گانے بھی گائے اور انہیں ناچتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔