ETV Bharat / city

ڈوڈہ: مہنگائی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس کا احتجاج - urdu news

مظاہرین نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک طرف کچے تیل کی قیمت کم ہونے کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ جس کا اثر غریب، آٹو و ٹیکسی چلانے والے افراد پر پڑرہا ہے۔

مہنگائی، تیل کی قیمت
مہنگائی، تیل کی قیمت
author img

By

Published : Mar 22, 2021, 4:53 PM IST

صوبہ جموں کے ضلع ڈوڈہ میں کانگریس کارکنان نے مہنگائی اور تیل کی بڑھتی قیمتوں کے سلسلے میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

مہنگائی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس کا احتجاج

کانگریس کے ضلع صدر شیخ مجیب علی کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں عام لوگوں کے ساتھ کانگریس کے ضلع نائب صدر جاوید اقبال ملک، سینیر لیڈر وسیم راجا، بلاک صدر و دیگر عہدیدران بھی شامل تھے۔

احتجاج میں ضلع ترقیاتی کونسل ممبر چنگا ندیم شریف نیاز، ڈی ڈی سی گھٹ گلشن آرا نے بھی شرکت کی اور مہنگائی کے سلسلے میں حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پرانے بس اسٹینڈ سے ہوتے ہوئے نیو بس اسٹینڈ ڈوڈہ تک احتجاجی ریلی نکالی۔

مظاہرین نے حکومت پر الزام عائد کیا 'ملک میں ایک طرف کچے تیل کی قیمت کم ہونے کے باوجود بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ جس کا اثر غریب، آٹو و ٹیکسی چلانے والوں پر پڑ رہا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
شوپیان انکاؤنٹر: 'مجھے آپ کی یاد آتی ہے، ہتھیار ڈال کر باہر آجاؤ'

کانگریس رہنماوں نے کہا 'مہنگائی اس قدر بڑھ رہی ہے کہ غریب دیہاڑی دار افراد کو گھر میں دو وقت کا راشن پورا کرنا محال ہو گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے کسانوں کے مخالف قانون لاکر ایک بہت بڑی غلطی ہے۔ ملک میں پہلے ہی بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں کسانوں کے احتجاج سے سنگین نتائج سامنے آ رہے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.