ETV Bharat / city

کشتواڑ:شاہ اسرارالدین کی درگاہ جانے والی گلی خستہ حال، راہ گیر پریشان

author img

By

Published : Mar 1, 2021, 4:49 PM IST

کشتواڑ میں واقع شاہ اسرارالدین کی درگاہ جس کی زیارت کے لیے روزانہ بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔ درگاہ کی گلی میں موجودہ ڈرینج کی حالت اتنی خستہ ہے کہ ہلکی بارش سے ہی یہاں گندا پانی گلی میں جمع ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کشتواڑ:شاہ اسرارالدین کی درگاہ جانے والی گلی کی خستہ حالات، راہ گیر پریشان

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ قصبہ کے بن استان علاقہ میں واقع شاہ اسرار الدین کی درگاہ کی زیارت کے لیے روزانہ لوگ بڑی تعداد میں حاضری دینے آتے ہیں۔ اس زیارت میں ہر سال ایک بڑا دن 25 کتک منایا جاتا ہے اور اس دن پر ضلع کشتواڑ میں چھٹی ہوتی ہے۔

اس درگاہ کی گلی میں انتظامیہ نے چند سال قبل ڈرینیج تعمیر کروایا تھا، لیکن اب اس کی حالت خستہ ہو چکی ہے اور معمولی سی بارش سے ڈرینج کا گندہ پانی سڑکوں پر آ جاتا ہے اور لوگوں کا وہاں چلنا پھرنا دشوار ہو جاتا ہے۔

مقامی شخص ارشاد احمد نے ضلع انتظامیہ کشتواڑ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اس گلی کی فوری طور پر مرمت کرائی جائے اور صفائی ملازمین کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، تاکہ زیارت کے آس پاس میں موجود گندگی سے نجات مل سکے اور لوگوں کو زیارت کے لیے آتے وقت گندگی اور بدبو کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.