سورت، گجرات: ریاست گجرات کے کپڑے کے لیے مشہور شہر سورت کے لال گیٹ علاقے کے سید پورہ علاقے میں گنیش اتسو کے دوران ایک بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک گنیش پنڈال پر مبینہ طور پر پتھراؤ کیا گیا جس سے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ اس واقعے کے بعد مقامی ہندو برادری کے سینکڑوں افراد نے سید پورہ تھانے کے باہر جمع ہو کر احتجاج کیا۔ کشیدگی کو دیکھ کر مقامی رکن اسمبلی بھی موقع پر پہنچ گئے اور حالات پر قابو پانے کی کوشش کی۔ گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے اس معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کو بھڑکانے والے 27 دیگر لوگوں کو بھی پولیس نے حراست میں لیا گیا ہے، جو اس طرح کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں ملوث تھے۔
#WATCH | Surat: Gujarat Home Minister Harsh Sanghvi says, " in the sayedpura area of surat, today 6 people pelted stone on the ganesh pandal...all these 6 people were arrested and the police have also arrested the other 27 people who were involved in encouraging such… https://t.co/eajyY1ngWy pic.twitter.com/dgPNib18pV
— ANI (@ANI) September 8, 2024
عینی شاہدین کے مطابق پتھراؤ ایک شرارتی نوجوان نے کیا۔ اس نے مبینہ طور پر گنپتی منڈپ پر پتھر پھینکے تھے۔ اس واقعہ کے بعد مشتعل مقامی لوگوں نے پولیس چوکی کا گھیراؤ کیا اور شدید احتجاج کیا۔ صورت حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور انتظامیہ صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
#WATCH | Gujarat: Surat Police Commissioner Anupam Singh Gehlot says, " some children pelted stones at a ganesh pandal after which a clash broke out. the police immediately took away those children from there...police were immediately deployed in the area. lathi charge was done in… pic.twitter.com/h3eNyVmIRX
— ANI (@ANI) September 8, 2024
گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "آج سورت کے سید پورہ علاقے میں گنیش پنڈال پر پتھراؤ کی خبر ملی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس معاملے میں 6 لوگوں کو گرفتار کیا، اس کے علاوہ 27 دیگر افراد کو حراست میں لیا گیا۔ اس واقعہ کو بھڑکانے اور اس کی تشہیر کرنے والے لوگوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو بھی امن خراب کرے گا چاہے وہ جو بھی کمیونٹی سے ہو، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: |
انتظامیہ نے پورے علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی ہے اور پولیس کی گشت تیز کر دی گئی ہے۔ تشدد یا مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے پولیس فورس مسلسل علاقے میں موجود ہے۔ اس وقت علاقے میں سخت امن ہے اور انتظامیہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔ اس واقعہ کے بعد سورت کے دیگر علاقوں میں بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور پولس انتظامیہ نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔