ETV Bharat / bharat

ہریانہ اسمبلی انتخابات: کانگریس نے 9 امیدواروں کی تیسری لسٹ جاری کی، جانیے کس کو کہاں سے ملا ٹکٹ - HARYANA CONGRESS CANDIDATES LIST

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2024, 7:49 AM IST

کانگریس نے ہریانہ اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کر دی ہے۔ کانگریس نے اس فہرست میں 9 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

ہریانہ کانگریس نے امیدواروں کی تیسری لسٹ جاری کی
ہریانہ کانگریس نے امیدواروں کی تیسری لسٹ جاری کی (File Photo)

چنڈی گڑھ: کانگریس نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی تیسری لسٹ جاری کر دی ہے۔ تیسری فہرست میں پارٹی نے 9 اسمبلی سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ پارٹی نے اوچنا سے برجیندر سنگھ کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اوچنا سے ان کا مقابلہ سابق ڈپٹی سی ایم اور جے جے پی ایم ایل اے دشینت چوٹالہ سے ہوگا۔ کانگریس نے توشام اسمبلی سیٹ سے انیرودھ چودھری کو ٹکٹ دیا ہے۔ جن کا مقابلہ بی جے پی کی امیدوار شروتی چودھری سے ہوگا۔

کانگریس نے تھانیسر اسمبلی سیٹ کے لیے سابق وزیر اشوک اروڑہ کو ٹکٹ دیا ہے۔ اس کے علاوہ گنور اسمبلی سیٹ سے سابق اسپیکر کلدیپ شرما، اوچانا اسمبلی سیٹ سے سابق ایم پی برجیندر سنگھ، ٹوہانہ اسمبلی سیٹ سے پرم ویر سنگھ، توشام اسمبلی سیٹ سے انیردھ چودھری، ماہم سے بلرام ڈانگی، ننگل سے منجو چودھری، بادشاہ پور سے ورون یادو شامل ہیں۔ اور گروگرام سے موہت گروور کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔

ہریانہ کانگریس نے امیدواروں کی تیسری لسٹ جاری کی
ہریانہ کانگریس نے امیدواروں کی تیسری لسٹ جاری کی (Haryana Congress)

اب تک 41 امیدواروں کا اعلان

اس سے قبل کانگریس نے 31 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔ اس کے فوراً بعد دوسری فہرست جاری کرتے ہوئے ایک اور امیدوار کا اعلان کیا گیا۔ مجموعی طور پر اب تک کانگریس نے 90 میں سے 41 اسمبلی سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ توقع تھی کہ کانگریس تقریباً 30 امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کر سکتی ہے لیکن تیسری فہرست میں کانگریس نے صرف 9 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ہریانہ اسمبلی انتخابات 2024: بی جے پی نے 67 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی، جانیے کس کو کہاں سے ٹکٹ ملا

ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا باضابطہ طور پر کانگریس میں ہوئے شامل، کیا انتخابی میدان میں رقم کر پائیں گے تاریخ؟

ہریانہ اسمبلی انتخابات: کانگریس کے ٹکٹ پر جولانہ سیٹ سے لڑیں گی ونیش پھوگاٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.