ETV Bharat / bharat

کانگریس رہنما بجرنگ پونیا کو جان سے مارنے کی دھمکی - Bajrang Punia Death Threats - BAJRANG PUNIA DEATH THREATS

ملک کے مشہور پہلوان بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ جمعہ ہی کو کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ بجرنگ پونیا کو آل انڈیا کسان کانگریس ورکنگ کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے جبکہ ونیش پھوگاٹ کو جولانہ اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

Bajrang Punia Death Threats
Bajrang Punia Death Threats (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2024, 10:35 PM IST

سونی پت (ہریانہ): دو دن پہلے کانگریس میں شامل ہونے والے پہلوان بجرنگ پونیا کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں اور انہوں نے اس بارے میں پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ بجرنگ پونیا کو ان کے فون نمبر پر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہونے کی اطلاع ہے۔ بجرنگ پونیا آل انڈیا کسان کانگریس کے ورکنگ چیئرمین بھی ہیں۔

غیر ملکی نمبر سے پونیا کے واٹس ایپ فون پر موصول ہونے والے پیغام میں بدمعاش نے کہا کہ "بجرنگ، کانگریس چھوڑ دو، ورنہ یہ تمہارے اور تمہارے خاندان کے لیے اچھا نہیں ہوگا، یہ ہمارا آخری پیغام ہے، انتخابات سے پہلے ہم تمہیں دکھا دیں گے۔ آپ جہاں چاہیں شکایت کریں یہ ہماری پہلی اور آخری وارننگ ہے۔"

اس کے بعد بجرنگ پونیا نے بہل گڑھ پولیس اسٹیشن میں اپنی شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس ترجمان رویندر کمار نے کہا کہ بجرنگ پونیا کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے اور سونی پت پولیس اس معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہے۔

دو دن پہلے اسٹار پہلوان بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ جمعہ 6 ستمبر 2024 کو کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ جس کے بعد کانگریس نے ونیش پھوگاٹ کو اسمبلی انتخابات میں ہریانہ کے جند ضلع کی جولانہ اسمبلی سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔ جبکہے بجرنگ پونیا کو آل انڈیا کسان کانگریس کا ورکنگ چیئرمین بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کانگریس میں شامل ہونے کے بعد بجرنگ پونیا نے کہا تھا کہ ونیش کو بڑی تعداد میں ووٹوں سے منتخب کروانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اب کسانوں کے درمیان اپنا وقت گزارنے کے لیے پرعزم ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.