ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں عوامی اتحاد پارٹی کی جانب سے میگا روڈ شو کا اہتمام - AIP Roadshow in Tral - AIP ROADSHOW IN TRAL

جموں و کشمیر کے ترال میں عوامی اتحاد پارٹی کی جانب سے نامزد امیدوار ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے میگا روڈ شو کا اہتمام کیا۔ اس روڈ شو کی قیادت تہاڑ جیل میں بند انجینئر رشید کے بیٹے ابرار رشید نے کی۔

عوامی اتحاد پارٹی کا روڈ شو
عوامی اتحاد پارٹی کا روڈ شو (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2024, 7:37 AM IST

Updated : Sep 9, 2024, 8:13 AM IST

ترال میں عوامی اتحاد پارٹی کا روڈ شو (ETV Bharat)

ترال: عوامی اتحاد پارٹی کی جانب سے آج ترال میں نامزد امیدوار ڈاکٹر ہربخش سنگھ کے لیے اونتی پورہ سے ستورہ ترال تک ایک میگا روڈ شو کا اہتمام کیا جس کی قیادت پارٹی کے محبوس لیڈر انجینئر رشید کے فرزند ابرار رشید کر رہے تھے۔

اس روڈ شو میں ڈاکٹر ہربخش سنگھ اور جی این شاہین کے علاوہ پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے حصہ لیا۔ ریلی میں شامل نوجوان عوامی اتحاد پارٹی کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے جب کہ جگہ جگہ پارٹیوں کے حامی روڈ شو میں شامل ہونے اور اسے دیکھنے کے لیے منتظر تھے۔

ابرار رشید نے متعدد مقامات پر عوام سے خطاب کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ وہ روایتی سیاسی جماعتوں کے ظلم کے خلاف اس بار عوامی اتحاد پارٹی کو سپورٹ کریں۔ انہوں نے جگہ جگہ لوگوں سے اپیل کی کہ وہ نیشنل کانفرنس، کانگریس یا پی ڈی پی کے فریب میں نہ آئیں، کیوں کہ یہ جماعتیں بالواسطہ یا بلا واسطہ کشمیر کی تباہی کے لیے زمہ دار ہیں۔ اس ضمن میں عوام کو جمہوری طریقے سے ان طاقتوں کے خلاف جد و جہد کرنا چاہیے تاکہ عوام کو ایسے نمائندے ملیں جو عوام کی ترجمانی کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: سریندر سنگھ چنی کا روڈ شو، عوام سے ووٹ دینے کی اپیل

ابرار رشید نے میڈیا کو بتایا کہ پارلیمانی انتخابات میں عوامی اتحاد پارٹی کی لہر اب جنوبی کشمیر میں سرایت کر چکی ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی ناقابل یقین کامیابی حاصل کرے گی۔ انہیں ترال سے جو سپورٹ ملا ہے وہ ناقابل تسخیر ہے اور مقامی پارٹیوں کے لیے نوشتہ دیوار ہے۔

مزید پڑھیں: ہربخش سنگھ نے جماعت اسلامی سے انتخابات میں مدد کی اپیل کی

کشمیر میں ایموشنل سیاست کا سہارا لیا جا رہا ہے: پی ڈی پی امیدوار

Last Updated : Sep 9, 2024, 8:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.