جموں: امرناتھ گُپھا کے قریب بادل پھٹنے کے واقع کے بعد آج صبح علاقے میں دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ آئی ٹی بی پی کے حکام نے بتایا کہ رات بھر جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے دوران 15 ہزار سے زائد درماندہ یاتریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ Cloudburst Tragedy at Amarnath
تفصیلات کے مطابق امر ناتھ گُھپا کے قریب جمعہ کی شام کو بادل پھٹنے کے باعث 15 یاتری ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ گُھپا کے نزدیک بادل پھٹنے کے نتیجے میں چند ٹینٹ اس کی زد میں آئے جس کے بعد بڑے پیمانے پر ریسکو آپریشن شروع کیا گیا۔ تاہم آج جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ میں یاتریوں کا قافلہ سرینگر کے لیے روانہ ہوا تاہم ریسکو آپریشن کے پیش نظر یاترا کو روک دیا گیا ہے۔ اس درمیان یاترا نواس بھگوتی نگر جموں میں امرناتھ مندر کا درشن کرنے کے لیے آئے ہوئے عقیدت مندوں میں کافی جوش پایا جا رہا ہے۔
اس درمیان کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار اور صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے امرناتھ گُھپا پہنچے اور وہاں بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد جاری بچاؤ کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'آئی جی پی کشمیر اور صوبائی کمشنر کشمیر آج (سنیچر) صبح شری امرناتھ پوِتر گُھپا پہنچے اور وہاں جاری بچاؤ کارروائیوں کا جائزہ لے رہے ہیں'۔
امر ناتھ گُھپا کے نزدیک آج صبح ریسکیو آپریشن کو بحال کر دیا گیا اور بچاؤ آپریشن کو مزید کارگر بنانے کے لیے مزید افرادی قوت اور ساز و سامان کو جائے موقع پر لایا جا رہا ہے۔ این ڈی آر ایف، فوج، پولیس، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی، ایس ڈی آر ایف کے علاوہ کئی ایجنسیاں بچاؤ آپریشن میں لگی ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ امرناتھ یاترا کے دوران بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہیں جس کی تلاش جاری ہے۔ امرناتھ گُپھا کے قریب جمعہ کی شام تقریباً 5.30 بجے بادل پھٹ گیا تھا۔ اس میں 16 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ کئی لوگ لاپتہ بھی ہیں۔ اس حادثے کے بعد بھارتی فوج کی قیادت میں این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور آئی ٹی بی پی کی ٹیمیں راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔ Amarnath Cave Shrine Received 28 mm of Rainfal
امر ناتھ گُپھا کے قریب پھٹنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اس واقہ کے بعد شدید سیلاب میں کئی عقیدت مند بہہ گئے۔ اب تک 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ 45 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 40 سے زائد افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ ان کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آئی ٹی بی پی اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر ہیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام رات گئے تک جاری رہا اور اب صبح سے ایک بار پھر آپریشن تیز کیا جا رہا ہے۔
غار سے تقریباً دو کلومیٹر نیچے ایک مقام پر جہاں یاتریوں کے لیے بڑی تعداد میں ٹینٹ لگے ہوئے تھے اور کئی مفت لنگر کام کررہے تھے، وہاں اچانک پانی کا ریلہ آیا، جس میں متعدد لوگ بہہ گئے۔ ابھی بھی درجنوں افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، پولیس، سی آر پی ایف اور فوج راحت اور بچاؤ کارروائی میں مصروف ہیں۔ ہیلی کاپٹر سروس کو استعمال میں لاکر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ Cloudburst in Amarnath Cave ذرائع کے مطابق بادل پھٹنے سے کئی ٹینٹ بھی تباہ ہو گئے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ علاقے میں رسیکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ایس ڈی آر اور این ڈی ایف کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔