جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) نے اچانک محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے دفتر کا دورہ کرکے کے کام کاج کے علاوہ ضروری سامان اور مشینری کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔
ڈی سی ڈوڈہ کو محکمہ کے عہدیدران نے فائر ٹینڈر و دیگر آلات کے علاوہ عملہ کی طاقت کے متعلق آگاہ کیا۔
ڈی سی ڈوڈہ نے محکمے کے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ وہ ضروری سامان کے لیے تفصیلی تجویز پیش کریں جس میں فائر ٹینڈرز، پورٹیبل فائر پمپ وغیرہ شامل ہوں۔
ڈی سی نے محکمہ میں نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوبیس گھنٹے متحرک رہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے گزشتہ برس عوامی خدمت کے دوران ہلاک ہونے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کی۔