ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے دیگر محکموں کے ساتھ پنر جاگیر کا دورہ کر کے وہاں محرم الحرام کے تعلق سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دیگر افسران کے ہمراہ شیعہ طبقے سے وابستہ افراد کے ساتھ میٹنگ کر کے ان کے مطالبات کو سنا اور ان پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
مقامی لوگوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سے گزارش کی کہ عزاداروں کے لیے معقول انتظام کیا جائے گا، اس موقع پر نائب تحصیلدار ترال عبدالحمید و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: سرینگر میں صحافیوں اور عزاداروں کی پٹائی
میڈیا نمائندوں سے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ 'عزاداروں کے لیے معقول انتظامات کیے گئے ہیں اور آج انہوں نے خود آکر یہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے، اس دوران مقامی افراد نے کئی تجاویز پیش کیں جن پر عملدرآمد کے لیے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔