ETV Bharat / city

ریاسی: سرنگ میں ملبہ گرنے سے ایک مزدور زخمی - وی سی سی ایل کمپنی

جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے ارناس تحصیل کے تحت ڈوگگا میں زیر تعمیر ریلوے کے مرکزی سرنگ نمبر 13 کے اندر پہاڑ سے کافی ملبہ گر گیا۔

سرنگ میں ملبہ
سرنگ میں ملبہ
author img

By

Published : Sep 17, 2020, 9:40 AM IST

ملبہ گرنے کی وجہ سے ریلوے کا ایک مزدور زخمی ہوگیا ہے، اس دوران کچھ مشینیں اور سامان بھی ملبے میں دب گئے، ملبہ گرنے کی وجہ سے سرنگ سے باہر جانے کا راستہ بھی بند ہو گیا ہے، جس سے ایمرجنسی میں ٹوئن ٹیوب کے ذریعہ اندر پھنسے تمام ملازمین کو باہر نکالا گیا۔

سرنگ میں ملبہ
سرنگ میں ملبہ

فی الحال انتظامیہ نے مرکزی سرنگ کا کام روکنے کے بعد پولیس کو سرنگ کے باہر تعینات کر دیا ہے۔

منگل کی رات مرکزی سرنگ کے اندر کام جاری تھا، اس وقت سرنگ کے اندر پانچ درجن سے زائد ملازمین کام کر رہے تھے، منگل کی رات تقریبا ڈیڑھ بجے مرکزی سرنگ کے منہ سے ڈیڑھ سو میٹر کے اندر اچانک پہاڑ سے پتھر اور ملبہ سرنگ کے اوپری حصے میں گرنے لگا، اگرچہ اس جگہ پر پرائمری سپورٹ لگایا گیا تھا۔ لیکن ملبے کے سامنے کوئی سپوٹ نہیں رک سکا اور پہاڑ کا کافی ملبہ و پتھر سرنگ کے بالکل درمیان میں گر جانے کے باعث مرکزی سرنگ سے باہر جانے کا راستہ بند ہو گیا۔

اس سلسلے میں وی سی سی ایل کمپنی کے جنرل منیجر مکیش سریواستو نے بتایا کہ اس بار موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے ملبہ گر گیا ہے، انہوں نے ایک ملازم کے معمولی زخمی ہونے اور کچھ مشینری کے ملبے میں دبے ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.