جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کمپلکس میں نہرو یوا کیندرا کے زیر اہتمام ہاشمی ویلفئیر یوتھ کلب کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں متعدد تحصیل افسران، سماجی کارکن اور صحافیوں کو اسناد سے نوازا گیا۔ جس کی سربراہی منڈی تحصیل دار شہزاد لطیف خان کررہے تھے۔
اس دوران بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نصرت النساء، بھٹی بلاک ترقیاتی آفیسر منڈی مظہر علی جعفری، جموں کشمیر بینک برانچ منڈی کے منیجر محمد محسن، سماجی کارکن پیر زادہ بلال احمد مخدومی، فاریسٹ رائٹ ایکٹ کمیٹی فتح پور کے چیرمین ریٹائرڈ ماسٹر محمد حنیف کے ساتھ ساتھ ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کو بھی کورونا وائرس کے اس دور میں ان کی بہترین کارکردگی اور عوام کے مسائل انتظامیہ تک پہنچانے پر توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔
اس دوران تحصیلدار منڈی یوتھ کی سراہنا کرتے ہوئے نوجوانوں نے اپنے منصب اور وقار کو سمجھ کر کام کرنے کی مانگ کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو بنانے والے نے بہترین طریقے سے بنایا ہے کوئی کم زیادہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پونچھ: ریچھ کے حملے میں ایک شہری شدید زخمی
ہاشمی ویلفیئر یوتھ کلب کے صدر سرفراز احمد میر نے کہا کہ 'اس کلب کا اہتمام سنہ 2017 میں ہوا تھا۔' یہ پروگرام نہرو یووا کیندرا کے زیر اہتمام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے تمام افسران، ذرائع ابلاغ کے نمائندگان، سماجی کارکن اور یوتھ کے سبھی نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔