ETV Bharat / city

مندروں کا شہر جموں اب ٹول پلازوں کے شہر میں تبدیل: دیویندر سنگھ رانا - دیویندر سنگھ رانا

انہوں نے کہا کہ سرینگر میں ایک مشیر نے یقین دہانی کرائی تھی کہ بیس کلو میٹر کے دائرے کے اندر کوئی ٹول پلازہ نہیں ہوگا لیکن یہاں ایک سو میٹر کے اندر ہی دوسرا ٹول پلازہ ہے۔

مندروں کا شہر جموں اب ٹول پلازوں کا شہر بن رہا ہے: دیویندر سنگھ رانا

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 1:46 PM IST

نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموں دیویندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ جموں جو مندروں کے شہر سے مشہور تھا اب ٹول پلازوں کا شہر بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ماتا ویشنو دیوی، امرناتھ یاترا اور لوگوں کی ہر چیز پر ٹول لگایا جارہا ہے۔

موصوف صدر نے لکھن پور میں ٹول پلازہ قائم کرنے کے حوالے سے میڈیا کے ساتھ بات گفتگو کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔

موصوف صدر نے کہا کہ ملک کے کسی بھی شہر میں ایسا نہیں ہوگا کہ جس میں میونسپلٹی حدود کے اندر اتنے ٹول پلازے قائم کئے گئے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سری نگر میں ایک مشیر نے کہا تھا کہ بیس کلو میٹر کے دائرے کے اندر کوئی ٹول پلازہ نہیں ہوگا لیکن یہاں ایک سو میٹر کے اندر ہی دوسرا ٹول پلازہ ہے۔

رانا نے کہا کہ جموں کے لوگوں کو آج تک نوکریوں اور کارخانے قائم قائم کرنے کے خواب دکھائے گئے جبکہ اس کے بدلے ٹول پلازے لگائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاید بی جے پی والے سمجھتے ہیں کہ جموں کے لوگ ان کے ساتھ باندھے ہوئے ہیں یہ ان کی غلطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ حکومت کا سرچشمہ ہوتے ہیں اور حکمران لوگوں کے خادم ہوتے ہیں۔

موصوف نے مزید کہا کہ حکومت کا کام لوگوں کی پریشانیوں کو ختم کرنا ہوتا ہے لوگوں کے لئے مشکلات پیدا کرنا نہیں ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.