نیشنل کانفرنس National Conference کےساتھ تقریبا 35 برسوں تک وابستہ رہنے کے بعد پارٹی کے سابق نائب صوبائی صدر این سی کی بنیادی رکنیت سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
پارٹی اعلیٰ قیادت کو بھیجے گئے اپنے استعفے میں پارٹی سنیئر رہنما انل دھر Party Senior Leader Ani Dhar نے کہاکہ پارٹی کشمیر پنڈتوں کو انصاف فراہم کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہوئی ہے جبکہ پارٹی کی جانب سے کشمیر پنڈتوں کے تئیں اختیار کی گئی پالیسیوں سے پریشان ہو کر انہوں نے این سی سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی کے سنیئر رہنما نے اپنا استعفیٰ این سی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کےساتھ ساتھ این سی صوبائی صدر جموں کو روانہ کر دیا ہے۔