شملہ کے بعد اب منڈی ضلع سے 67 کشمیری مزدوروں کو ان کے گھر واپس بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ان سبھی کشمیری مزدوروں نے ہفتے کے روز ضلع انتظامیہ سے گھر واپس جانے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے شملہ سے بھیجے گئے کمشیری مزدورں کی طرز پر گھر واپس جانے کی عرضی داخل کی تھی اور ساتھ میں کہا تھا کہ رمضان کے مقدس ماہ میں وہ اپنے خاندان والوں کے ساتھ منانا چاہتے ہیں۔
جس کے بعد ان کی اس عرضی کو ضلع انتظامیہ نے قبول کرتے ہوئے ان سبھی کو واپس اپنے گھر جانے کی اجازت بھی دے دی ہے اور انہیں بسوں کے ذریعہ اپنے اپنے گھر روانہ کیا گیا ہے۔
کشمیر کے رہائشی محمد رشی اور شہزاد احمد نے اسکے لیے حکومت، انتظامیہ اور میڈیا کو شکریہ ادا کیا ۔
یہ تمام کشمری مزدور ہربرس کام کے سلسلے میں ہماچل پردیش کا سفر طئے کرتے ہیں۔لیکن اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئے لاک ڈاؤن کے سبب نہ تو انہیں روزگار ملا اور نہ ہی ان کی کمائی ہو پائی۔وہیں انہیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں کرائے کے کمرے میں ایک مہینے سے زائد کا وقت گزارنا پڑا۔